امریکہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو مزید میزائل شکن ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے: امریکا نے ایک  بار پھر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو میزائل شکن جدید فضائی دفاعی نظام فروخت کر نے کا اعلان کر دیا ہے ، دونوں ممال کے درمیان ہپ معاہدہ جو بائیڈن کے سعودی عرب کے دورے کے کچھ دنوں بعد طے پایا ۔

 

نیوز ٹوڈے : نیوز  ٹوڈے کی عالمی رپورٹس کے مطابق پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے متحدہ عرب امارات کو میزائل شکن ’’ٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس‘‘ اور سعودی عرب کو میزائل شکن پیٹریاٹ سسٹم کے الگ الگ معاہدوں میں 5.3 بلین ڈالر کی فروخت کا معاہدہ کیا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : سعودی عرب اور امارات کو جدید میزائل شکن کی فروخت کی منظوری امریکی صدر جو بائیڈن کے گزشتہ ماہ کے وسط میں مشرق وسطیٰ کے دورے کے بعد کی گئی جس کے دوران امریکی  صدر جوبائیڈن نے پٹرول کی قیمتوں کو کم کرنے کے لئے تیل کی پیداوار  کو بڑھانے کے معاہدے پر بھی تبادلہ خیال  اور مشاورت کی تھی ۔

 

واضح رہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ سعودی عرب کو جارحانہ ہتھیار فروخت نہ کرنے کی پالیسی کو ختم کرنے پر غور کر نے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بھی فروغ دینا  چاہتی ہے  تا کہ خطے میں امن ا استحکام پیدا کیا جا سکے ۔

 

مزید پڑھیں : بھارت میں انتہا پسندی عروج پر ،سرکاری غنڈوں نے رات کی تاریکی میں مسجد کو شہید کر دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+