روپے کی قدر میں اضافہ،امریکی ڈالر مزید سستا ، ایک ڈالر 223 روپے کا ہو گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکی ڈالر نے ایک لمبی اڑان بھرنے کے بعد بالآخر پسپائی اختیار کر لی ہے اور مسلسل تنزلی کی جانب گامزن ہے، جبکہ دوسری جانب روپے کی قدر میں تین روز سے مسلسل اضافہ  دیکھنے میں آ رہا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : آج انٹر بینک میں 1 امریکی ڈالر 5 روپے 79 پیسے سستا ہو کر 223 روپے  تک پہنچ چکا ہے  جس کے باعث امید کی  جا رہی ہے کہ ڈگمگا تی ہو ئی معیشت کو کچھ حد تک ریلیف مل سکتا ہے ۔

 

ڈالر کی تنزلی کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کا مثبت رجحان ہوا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 523 پوائنٹس اضافے کے بعد 41592 ہو گیا ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ پاکستان میں پچھلے چار مہینوں کے دوران ایک نا قابلِ برداشت  مہنگائی کا طوفان برپا ہوا ہے جس کی بدولت غریب آدمی کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور لوگوں کے لیے گزارا کرنا  بھی انتہائی مشکل ہو چکا ہے ۔عام عوام کا کہنا ہے کہ اگر حکومت معیشت بہتر نہیں کر سکتی تو ان کو اقتدار میں آنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔

 

مزید پڑھیں : اوگرا نے اگست کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کر دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+