ماہِ اگست میں مسلسل چوتھے دن سونے کی قیمت میں کمی ،فی تولہ سونا 2100 روپے سستا
- 05, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : اگست کے مہینت کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی کمی واقع ہوئی، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کم ہوئی ہے۔
نیوز ٹوڈے : سونے کی قیمت میں اس واضح کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کادام ایک لاکھ 43 ہزار 200 روپے پر آ گیا ہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ اس کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے جو آج 1800 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار 771 روپے ہو چکی ہے ۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 787 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ سو نے کی قیمتوں میں کمی ڈالر کی قیمت نیچے جانے کے بعد دیکھنے میں آ ئی ہے۔
مزید پڑھیں : روپے کی قدر میں اضافہ،امریکی ڈالر مزید سستا ، ایک ڈالر 223 روپے کا ہو گیا
تبصرے