بابر اعظم کا پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر نوح دستگیر بٹ کے لیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- 05, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کامن ویلتھ گیمز ۲۰۲۲ میں ویٹ لفٹنگ کا مقابلہ جیتنے والے پاکستانی کھلاڑی نوح دستگیر بٹ کو سراہا اور ان کی حمایت میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان بھی جاری کیا ۔
نیوز ٹوڈے : بابر اعظم نے ٹویٹر پر کہا"رور پاکستان! ان سپر اسٹارز پر بہت فخر ہے۔ ہمارے تمام ایتھلیٹس مناسب ڈھانچہ، سپورٹ اور جدید ترین سہولیات کے مستحق ہیں" تا کہ تمام پاکستانی اپنے ٹیلنٹ کا پوری دنیا کے سامنے مظاہرہ کر سکیں ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے نوح دستگیر بٹ کو 20 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ پاکستان کی جانب سے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ،ان کی شاندار جیت پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے بھی ان کو داد دی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس نوجوان کے کارنامے کو کافی سراہا جا رہا ہے ۔
مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا،نوح دستگیر بٹ نے تمام حریفوں کو دھول چٹا دی
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے