آئی ایم ایف پروگرام میں پیشرفت کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سعودیہ اور امارات سے رابطہ

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے  آئی ایم ایف پروگرام میں مزید  پیشرفت کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : اس رابطے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوست ملکوں سے آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق گفتگو کی ہے اور خطے میں امن کے ساتھ ساتھ پاکستان کی معیشت کو در پیش مسائل پر بھی بات کی ۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رابطے کے نتیجے میں پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے حوالے سے جلد اچھی خبر متوقع ہے،کیونکہ آئی ایم ایف اور امریکہ کے سعودی عرب اور امارات کے ساتھ تعلقات میں مسلسل بہتری  پیدا ہو رہی ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکا سے پاکستان کے لیے قرض کی رقم جلد جاری کرنے کے لیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی تھی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی نائب وزیرِ خارجہ وینڈی شرمین سے ٹیلیفون پر گفتگو میں  اس پروگرام پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی ۔

 

مزید پڑھیں : شہباز شریف بھی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+