شہباز شریف 15 اگست تک عوام کو تیل کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنائیں گے
- 05, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : ( اسلام آباد )پٹرولیم سیکٹر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے ایک ہفتے قبل شروع ہونے والے رجحان جاری رہنے کی صورت میں 15اگست کو پاکستانی قوم کو تیل کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنائیں گے جس سے غریب عوام کے لیے ریلیف کافی حد تک بڑھ جا ئے گا۔
نیوز ٹوڈے : پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ48گھنٹوں میں حکومت پٹرولیم پرائس پر ہفتہ وار نظرثانی کا فیصلہ کریگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ یورپ میں ہر گھنٹے پٹرول ڈیزل کی قیمتیں بدلتی ہیں، لہٰذا ہمارے ملک میں بھی پٹرول سستا ہونے کا امکان ہے ۔
پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے با عث پاکستانی عوام کو فوری ریلیف مل سکے گا وزارت پٹرولیم کے عہدیداروں سے ملاقات کے بعد ا نھوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں 4اگست کو خام تیل کی قیمتیں سال رواں کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : یادرہے کہ ملک میں جاری سیاسی اور معاشی بحران کے باعث عوام مہنگائی کے سنگین مسائل سے دوچار ہے اور آئے روز ملک بھر میں عوام مہنگائی کے خلاف مظاہرے کر رہی ہے ،واضح رہے کہ ان مظاہروں سے حکومت کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
مزید پڑھیں : ماہِ اگست میں مسلسل چوتھے دن سونے کی قیمت میں کمی ،فی تولہ سونا 2100 روپے سستا
تبصرے