امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں کا دورہ

بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے  پاکستان کے صوبۂ خیبر پختون خوا کا دورہ کیا ہے جس کے دوران انہوں نے امریکی امداد سے تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا  اور دونوں ممالک میں تعلقات  استوار کرنے کی بھی بات چیت کی ۔

 

نیوز ٹوڈے : وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان سے ملاقات کے دوران امریکی سفیر نے امریکا کی جانب سے اقتصادی ترقی، تجارت، تعلیمی شراکت اور سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور امریکی عوام کے تعلقات بہتر کرنے کے لیے ہمیں جو بھی اقدام اٹھانا پڑا ہم وہ اٹھا ئیں گے اور خطے میں امن کو یقینی بنائیں گے ۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا کی جانب سے پاکستان میں بچوں کے لیے 1 کروڑ 60 لاکھ کووڈ 19 کی ویکسین کی خوراک فراہم کرنے کا بھی اعلان سامنے آیا تھا جس کے بعد امریکا کی جانب سے اب تک پاکستان کو فراہم کی گئی کورونا ویکسین کی خوراک کی تعداد 7 کروڑ 70 لاکھ ہو جائے گی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ امریکی حکام کے پاکستان دورے کے بعد  ڈالر  کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آ ئی ہے اس کے بر عکس پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار  کے مثبت رجحان کا  آغاز ہوا ۔

 

مزید  پڑھیں : آئی ایم ایف پروگرام میں پیشرفت کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سعودیہ اور امارات سے رابطہ

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+