غداری کے مقدمے میں گرفتار شہباز گل کا مخالفین کو پیغام

غداری کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کا نیابیان میڈیا پر آ گیا ،ان کہنا ہے کہ میرے بیان میں کچھ ایسا نہیں جس سے مجھے شرمندگی محسوس ہو۔

 

گزشتہ روز شہباز گِل پراداروں کے خلاف مبینہ غداری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، شہباز گِل پر 10 سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

 

بریکنگ نیوزٹوڈے : تحریکِ انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گِل نے پیشی سے قبل عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیان میں کچھ ایسا نہیں جس سے مجھے شرمندگی ہو، انہوں نے کہ میرا بیان محب الوطن کا بیان ہے، فوج سے پیار کرنے والا بیان ہے، کسی کو اکسانے کی کوشش نہیں کی اور نہ کسی ادارے کے خلاف کو ئی غلط زبان استعمال کی۔

 

نیوز ٹوڈے : گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ بیوروکریسی کے افسران جو غلط بات کر رہے ہیں، میں نے ان کے بارے میں بات کی، انہوں نے کہا کہ ادارے ہماری جان ہیں اور میں ا ن کی بہت عزت کرتا ہوں ۔

 

مزید پڑھیں: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں کا دورہ

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+