ایشیاء کپ 2022 کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان ،ویرات کوہلی ٹیم میں شامل ، روہت شرما کپتان مقرر
- 10, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے: ایشیا کپ کرکٹ کے لیے بھارت کی جانب سے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے ا، ایونٹ میں ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے۔
نیوز ٹوڈے : میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ کے لیے بھارتی اسکواڈ میں سابق کپتان ویرات کوہلی اور روی چندرن ایشون کو شامل کیا گیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا، اس اعلان کے بعد ویرات کوہلی کے مداحوں کی جانب سے بھی تسلی کا اظہار کیا گیا ، یاد رہے کہ اس سے قبل ویرات کوہلی کی ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں شمولیت متنازعہ بنی رہی ۔
نیوز الر ٹ ٹوڈے : بی سی سی آئی کےمطابق ایشیا کپ ٹی 20 کے اسکواڈ میں کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو، دیپک ہوڈا، وکٹ کیپر بیٹسمین پنٹ، دنیش کارتک، ہردیک پانڈیا، آر جڈیجا، چاہل، آر بشنوئی، بھونیشور کمار شامل ہیں۔
ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ 27 اگست سے یو اے ای میں شروع ہوگا، جس میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا سمیت 6 ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں شامل ہوں گی ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اٹھا ئیس اگست کو کھیلا جا ئے گا ۔
أ
مزید پڑھیں : ایشین باکسنگ فیڈریشن کے تحت تھائی لینڈ میں ہونے والا باکسنگ میلہ پاکستانی باکسرز نے لوٹ لیا
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے