نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ٹرینٹ بولٹ نے سنٹرل کنٹریکٹ چھوڑ دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے:نیوزی لینڈ کے  تیز گیند باز  ٹرینٹ بولٹ نے سنٹرل کنٹریکٹ  کو خیر آباد کہہ دیا ہے جس کے بعد ٹیم میں ان کی شمولیت پر مختلف قسم کی قیاس آرائیاں لگائی جا رہی ہیں۔

 

نیوز ٹوڈے :نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ٹرینٹ بولٹ نے سنٹرل کنٹریکٹ چھوڑ دیا۔ 33 سالہ فاسٹ بالر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی فیملی کو زیادہ وقت دینے  اور انٹر نیشنل لیگز میں بھرپور حصہ لینے کے لیے یہ فیصلہ لیا۔

 

واضح رہے کہ ٹرینٹ بولٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تاہم کنٹریکٹ چھوڑنے کے باعث اب انٹرنیشنل سطح پر کم میچوں میں ہی نیوزی لینڈ کی  جانب سے کھیلتے نظر آئیں گے۔

 

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے قوانین کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ والے کرکٹرز کو ہی کھیلنے کا موقع دیا جا تا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:واضح رہے کہ ٹرینٹ بولٹ نے 78 ٹیسٹ میچوں میں 317 وکٹیں لیں،جبکہ  انہوں نے 93 ون ڈے میچوں میں بھی نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی اور 169 وکٹیں حاصل کی۔

 

ٹرینٹ بولٹ نے 44 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 62 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

 

مزید پڑھیں: ایشیاء کپ 2022 کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان ،ویرات کوہلی ٹیم میں شامل ، روہت شرما کپتان مقرر

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+