الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ پی ٹی آ ئی نے اسلام آباد ہا ئی کورٹ میں چیلنج کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے:الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ پی ٹی آئی کی جانب سے  اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ، پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف  ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ۔

 

نیوز ٹوڈے : دائر کی گئی درخواست میں پاکستان تحریکِ انصاف نے عدالتِ عالیہ سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی کارروائی غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کر دی ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن  کی جانب سے پی ٹی آئی کو بھیجا گیا  شوکاز نوٹس  غیر قانونی قرار دیا جا ئے ۔

 

نیوز الر ٹ ٹوڈے : پی ٹی آئی نے عدالت سے یہ استدعا بھی کی ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا 2 اگست کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ پی ٹی آ ئی نے مؤقف دیا کہ اگر ممنوعہ فنڈنگ کیس کھولنا ہے تو تمام جماعتوں کا ایک ساتھ کھولا جائے اور پھر تفتیش شروع کی جا ئے ۔

 

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو  غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے شو کاز نوٹس جاری کیا گیا ہے اور ان سے اس فنڈنگ کے بارے میں جواب بھی طلب کیا گیا ہے ۔

 

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

 

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+