آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی عراقی بحریہ کے کمانڈر سے ملاقات

بریکنگ نیوز ٹوڈے :پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی بحریہ کے کمانڈر نے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں شخصیات کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔

 

نیوز ٹوڈے : پاک فوج کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور سیکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے پر مشاورت کی گئی۔

 

آرمی چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کی عوام اور قیادت کے درمیان بحی تعلقات کو مزید استوار کیا جائے۔

 

دوسرے جانب آرمی چیف نے کہا کہ  دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے، دہشت گردی خطے میں عدم استحکام کا باعث بنتی ہے،انہوں نے کہا کہ  اس سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

 

نیوزالرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ عراقی بحریہ کے کمانڈر نے بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر آرمی چیف سے اظہار تعزیت کیا اور پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کی ۔

 

مزید پڑھیں : اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی گرفتاری پر ملک بھر کے پریس کلبز کا احتجاج کا اعلان

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+