نئی تحقیق کے مطابق ہنسنے سے مضر صحت کولیسٹرول میں کمی واقع ہوتی ہے

بریکنگ نیوز ٹوڈے : تحقیق کے مطابق ہنسنا انسان کی صحت پر مثبت اثرات ڈال سکتا  ہے،یہاں تک کہ یہ انسان کو امراضِ قلب سے بچانے میں  مثبت کردار ادا کر سکتا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : صحت پر تحقیق کرنے والے عالمی ادارے دی ہارٹ فاؤنڈیشن کے مطابق ہنسنے سے انسان کی صحت پر پڑنے والے اثرات  ورزش کے برابر ہوتے ہیں جو کہ انسان کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بے حد ضروری ہے ۔ 

 

واضح رہے کہ اس حوالے سے کی گئی تحقیق میں یہ بات منظر عام پر آئی ہے کہ ہنسنے سے انسان کے دل کی دھڑکن بہتر اور جسم سے اتنی ہی کیلوریز کم ہوتی ہیں جتنی کہ چہل قدمی  ا ورزش کرنے سے ہوتی ہیں ۔ 

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ہنسنے کا عمل جسم سے ایسے کولیسٹرول کو کم کرتا ہے جوکہ صحت کے لیے مضر ہو جبکہ مفید کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے،تحقیق کے مطابق صرف ہنسنے سے انسان کے کولیسٹرول میں توازن پیدا ہو سکتاہے۔

 

یاد رہے کہ ہنسنے سے انسان کے ذہن پر موجود دباؤ کم ہوتا ہے، جس کی وجہ سے خون کی شریانیں کُھلتی ہیں اور جسم میں خون کی روانگی بہتر ہو  جا تی ہے ۔

 

مزید پڑھیں : پاکستان میں کورونا وائرس بڑھنے لگا، ملک بھر میں 789 کیسز رپورٹ جبکہ 4 افراد جان کی بازی ہار گئے

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+