روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 217 روپے کا ہو گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکی ڈالر  مسلس لمبی اڑان بھرنے کے بعد اب یکے بعد دیگرے پستی کا شکار ہے جبکہ پاکستانی روپیہ  ایک لمبے عرصے کی پسپائی کے بعد اب سنبھلتا ہوا دکھا ئی دے رہا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے: انٹر بینک میں آج 1 ڈالر 2 روپے 91 پیسےسستا ہو کر 219 روپے  تک پہنچ گیا ہے ، جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت 1 روپے کم ہو گئی جس کے بعد 1 ڈالر 217 روپے کا ہو  چکا ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 118 پوائنٹس اضافے کے بعد 42612 ہو گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ  ڈالر کی مسلسل قیمت نیچے آنے کے بعد پاکستان کیب غریب عوام کے لیے کچھ حد تک مشکلات میں کمی آئی ہے اور نظام زندگی بھی ایک  مثبت تسلسل کے ساتح چل پڑا ہے ۔

 

دوسری جانب عوام  کا کہنا ہے کہ پٹرول،بجلی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر کے حکومت ابھی بھی پاکستان  کی عوام کے لیے بہتر مواقع پیدا کر سکتی ہے جس سے عوام اور حکومت دونوں کو فائدہ حاصل ہو سکتا ہے ۔

 

مزید پڑھیں: شہباز شریف 15 اگست تک عوام کو تیل کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنائیں گے

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+