پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان

بریکنگ نیوز ٹوڈے : اسلام آباد:آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نئی سمری پر کام شروع کردیا، جس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : نیوز ٹوڈے کے ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ٹیکس کی شرح کو کم کر کے بھی عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 12 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے تک کمی کا امکان  کیا جا رہا ہے،دوسری جانب عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں  غریب آدمی کے لیے زندگی گزارنا روز بروز مشکل ہو تا جا رہا ہے۔

 

 واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کے تعین کے لیے سمری 13 اگست کو وزارت خزانہ کو بھجوا دی جا ئے گی  جس پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف  کی منظوری کے بعد 15 اگست کو پٹرولیم مصنوعات کی  نئی قیمتوں کا   باقاعدہ اعلان کیا جا ئے گا۔

 

مزید پڑھیں : روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 217 روپے کا ہو گیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+