پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ،پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے آمادگی کا خط موصول

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کی راہ میں حائل آخری رکاوٹ بھی ختم ہوگئی، پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب  سے معاہدے پر اظہار آمادگی کا خط موصول ہوگیا،جس کے بدولت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے لیٹر آف انٹینٹ  موصول ہو گیا ہے ،اس خط کے متن کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تمام شرائط مکمل ہونے بعد معاہدہ طے پا گیا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : نیوز ٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کی  جانب سے  بھی یہ لیٹر آف انٹینٹ سائن کر کے واپس آئی ایم ایف کو بھجوا دیا گیا ہے ۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہ چکے ہیں کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد  معیشت پر دبائو کم ہو گا اور صورتحال بحی مستحکم ہو جائے گی ۔

 

مزید پڑھیں : 100 سے زائد کوہ پیماہ آج کے ٹو سر کریں گے ، ملکی اور غیر ملکی کوہ پیماہ کیمپ تھری سے روانہ

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+