ایما زون کی جانب سے پاکستان کے 13,000 اکائونٹس معطل کر دیے گئے

بریکنگ نیوز ٹوڈے : (لاہور)ایمازون کی جانب سے پاکستان کے 13000 سیلرزاکائونٹس  دھوکہ دہی اور فراڈ کے کیسز کی وجہ سے بند  کر دئیے گئے ہیں۔

 

نیوز ٹوڈے : نیوز ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق ایمازون نے مبینہ طور 13000 پاکستانی اکائونٹس معطل کر دئیے ہیں جس کے بعد  پاکستان میں رہ کر ایما زون کا کام کرنے والوں کو  بڑی تعداد میں نقصان ہو ا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ ان  اکائونٹس کو معطل دھوکہ دہی کے الزامات کی وجہ سے کیا گیا  ہے، چھوٹے کاروباری مالکان کا ایمیزون سیلرز بننے کا انتخاب ایک ایسا رجحان ہے جو گزشتہ چند سالوں سے چل رہا ہے،مگر کچھ افراد کی جانب سے فراڈ کے کیس سامنے آئے جس کے بعد اکائونٹس کو طویل مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔

 

یاد رہے کہ ایمازون  کا رجحان پاکستان میں پچھلے دو سالوں سے  تیزی سے بڑھ رہا ہے اور عوام کی جانب سے ایک مثبت رویے کے ساتھ اس اقدام کو فروغ بھی دیا جا رہا ہے ،مگر اس کے باوجود دھوکہ دہی اور دیگر فراڈ کیسز میں پاکستانی نوجوان اور فری لانسرز کا ایک بڑا نقصان ہوا ہے ۔

 

متاثرہ افراد نے حکومت  سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کے کیسز کی نشاندہی کر کے ان افراد کو  کٹہرے میں لا کر کھڑا کیا جائے اور ان سے تفصیلات بھی طلب کی جائیں ۔

 

مزید پڑھیں : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+