روپے کی قدر مضبوط ،انٹر بینک میں امریکی ڈالر 213 روپے کا ہو گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکی ڈالر  ایک لمبی اڑان کے بعد مسلسل پستی  کا شکار ہے جبکہ دوسری جانب اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ استحکام کی جانب رواں دواں ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : آج صبح کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 روپے 49 پیسے سستا ہونے کے بعد 213 روپے کا ہو  چکا ہے،نتیجتاً معیشت کا پہیا بھی  واپس حرکت میں دکھائی دے رہا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ ڈالر کے نیچےآنے کے بعد پاکستان  کی اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کا مثبت رجحان  کے ساتھ آغاز ہوا ۔

 

رپورٹس کے مطابق صبح سویرے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 43 ہزار کی سطح  عبور کر گیا،مثبت آغاز کے باعث کاروباری افراد کی جانب سے بھی پیش رفت نظر آئی ہے ۔

 

یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 524 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 381 ہو  چکا ہے۔

 

دوسری جانب کاروباری افراد نے حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ  پاکستانی معشیت اس وقت زبو حالی کا شکار ہے لہِذا ضروری ہے کہ حکومت بر وقت اقدامات کر کے معیشت کو ان مسائل سے نکالنے کے لیے منصوبہ بندی کرے ۔

 

مزید پڑھیں : ایما زون کی جانب سے پاکستان کے 13,000 اکائونٹس معطل کر دیے گئے

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+