نواز شریف ستمبر میں پاکستان آرہے ہیں،سینئر ن لیگی رہنماء جاوید لطیف کا دعویٰ

بریکنگ نیوز ٹوڈے : وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف قوم کی نمائندگی کرنے  اور ڈگمگاتی ہو ئی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ماہ ستمبر میں پاکستان  تشریف لا ئیں گے ۔

 

نیوز ٹوڈے : لاہور میں  میڈیا سے پریس کانفرنس کے دوران ن لیگ کے سینئر رہنماء  جاوید لطیف نے کہا کہ ڈاکٹرز مختلف وقت نوا ز شریف کی صحت سے متعلق اپنی رائے تبدیل کرتے رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ نواز شریف عوام کے دلوں کے وزیر اعظم ہیں ، عوام نے فیصلہ دے دیا ہے کہ نواز شریف واپس آ جائیں،لہِذا نوازشریف جلد ہی وطن واپس آکر پاکستانیوں کے لیے جدوجہد شروع کریں گے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ممنوعہ فنڈنگ  سے متعلق جاوید لطیف نے سوال اٹھایا کہ غیر ملکی کمپنیوں نے عمران خان کو فنڈنگ کیوں کی؟ اسپتال کو دی گئی رقم پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں کیسے ٹرانسفر ہو گئی؟،انہوں نے کہا رقوم ہسپتال کے لیے لر کر عمران خان نے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کی ۔

 

اس کے علاوہ انہوں نے بیان میں کہا اکہ عمران خان کے خلاف برطانیہ کی عدالت کا بحی فیصلہ آ چکا  ہے ، اس پر کرپشن اور منی لانڈرنگ ثابت ہو چکی ہے ۔

 

مزید پڑھیں : الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ پی ٹی آ ئی نے اسلام آباد ہا ئی کورٹ میں چیلنج کر دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+