شہباز حکومت کی جانب سے پٹرول 6 روپے 72 پیسے مہنگا کر دیا گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر کا ہوشربا اضافہ کردیا  گیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے: واضح رہے کہ حکومت نے 15 دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی  کا اعلان کیا ہے ، دوسری جانب حکوت کی جانب سے اعلان کے بعد وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

 

یاد رہے کہ حکموت کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپیہ 67 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ۔


واضح رہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 44 پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 199 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے ۔

 

 دوسری جانب وزارت خزانہ نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 191 روپے 75 پیسے فی لیٹر  تک پہنچ چکی ہے ۔

 

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

 

مزید پڑھیں : روپے کی قدر مضبوط ،انٹر بینک میں امریکی ڈالر 213 روپے کا ہو گیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+