بھارت کا راوی میں چھوڑا گیا پانی کا ریلہ پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارت کی جانب سے پانی کا ایک اور ریلہ راوی میں چھوڑا گیا ہے  جس کی بدولت پانی کی ایک بڑی مقدار پاکستان کی حدود میں داخل ہو چکا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ بھارت کا راوی میں چھوڑا گیا پانی کا ریلہ پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا، اورپا کستان  کے  متعدد علاقوں میں پہلے ہی سیلاب کا خطرہ ہے۔

 

واضح رہے کہ یہ ریلہ آج شام شاہدرہ کے مقام پر پہنچے گا، جبکہ پانی کے ریلے کے باعث چندمقامات پر پانی کی سطح بھی  بلند ہو چکی ہے، یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے 1 لاکھ 71 ہزار کیوسک پانی پاکستان کی حدود میں چھوڑا گیا ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب  گوجرانوالہ میں واقع نالہ ڈیک میں سیلابی ریلہ کناروں سے باہر نکل آیا ہے ،حکام کی جانب سے سیلاب کی وارننگ بحی جاری کر دی گئی ہے ۔

 

متعدد علاقوں کی سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے متاثرہ دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے اور لوگوں کو سنگین مشکلات درپیش ہیں ۔

 

مزید پڑھیں : کیا پی ٹی آئی ارکان نے شہباز گل کا بیانیہ مسترد کر دیا ؟

 

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+