اتحادی حکومت میں اختلافات،نواز شریف کے بعد ایم کیو ایم اور زرداری کا بھی حکومتی فیصلوں پر تشویش کا اظہار

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ( اسلام آباد)  حال ہی میں شہباز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں اضافے پر نواز شریف کے بعد اتحادی حکومت سے  بھی ناراض ہوتے دکھائی دے رہے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : پٹرولیم مصنوعات  میں اضافے کے اعلان کے بعد  پیپلز پارٹی کے شریک چیئر پرسن سابق صدر آصف زرداری اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : سابق صدر آصف علی زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں  سے پہلے تمام اتحادیوں کو  بیٹھ کر مشاورت کرنی چاہیے ۔

 

سابق صدر  پاکستان نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب اس حکومت میں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں، عوام کو ریلیف دینا ہی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے،انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی کے اس دور میں حکومت سے بڑی امیدیں ہیں لہِذا  عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کرنے ہونگے ۔

 

واضح رہے کہ زردار ی نے بیان دیا کہ  پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے اور ہم ہر طرح سے حکومت کو سپورٹ کرتے ہیں مگر اس طرح کے سنجیدہ نوعیت کے فیصلوں سے  پہلے مشاورت  لازمی ہونی چاہیے۔

 

 دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے،ایم کیو ایم کے ادیگر رہنمائوں نے بھی پریس کانفرنس کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور پٹرول میں اضافے کو مسترد کر دیا ۔

 

مزید پڑھیں  : شہباز حکومت کی جانب سے پٹرول 6 روپے 72 پیسے مہنگا کر دیا گیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+