نواز شریف کی وطن واپسی : قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن میں نا اہلی کی مدت 5 سال کرنے کا امکان

بریکنگ نیوز ٹوڈے:(لاہور) پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی وطن واپسی کی راہ یں ہموار کر رہی ہے جبکہ اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی ادارے کا  بھی  نواز شریف کی وطن واپسی پر  متفق ہونے کا امکان ہے ۔

 

 نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا خاتمہ ضروری  ہے،ذرائع کے مطابق وزارت قانون اور دیگر متعلقہ ادارے نااہلی کی مدت کا تعین کرنے کیلئے آئین و قوانین کا جائزہ لے رہے ہیں۔

 

 نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد  رہے کہ قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن میں اس بات کا امکان ہے کہ نااہلی کی مدت 5 سال کر دی جائے جس سے نواز شریف کی نااہلی ختم ہو جائے گی ۔ مسلم لیگ کے ذرائع کے مطابق اس قانون سازی کیلئے سادہ اکثریت ہی کافی ہے۔

 

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنمائوں کی جانب سے اس بات کی مذمت کی جا رہی ہے اور  چند سینئر پارٹی لیڈران نے اس اقدام کی شدید  مخا لفت کی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ ملکی اداروں کے خلاف پروپیگینڈا کرنے والے آج خود وزیر اعظم بن کر اشتہاریوں کو واپس لانے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔

 

مزید پڑھیں : جنرل قمر جاوید باجوہ کے لیے یو اے ای کا سب سے بڑا سول اعزاز

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+