کراچی کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ کراچی کے کلاس رومز اور دفاتر میں پانی داخل ہو گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : کراچی  کی یونیورسٹی جامعہ کراچی میں کلاس رومز اور دفاتر کے اندر  بارش کا پانی داخل ہو  چکا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : نیوز ٹوڈے کی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش کے پانی سے کلاس رومز اور دفاتر میں موجود فرنیچر اور دیگر سامان خراب ہونے کا خدشہ  ہے،دوسری جانب اس واقعہ کو کراچی انتظامیہ کی لا پرواہی قرار دیا جا رہا ہے ۔

 

واضح رہے کہ بارش کا پانی جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات اور دیگر شعبہ جات میں داخل ہوا ، جبکہ خطرہ ہے کہ پانی یہاں سے آگے بھی داخل ہو سکتا ہے جو کہ انتظامیہ کے لیے بڑی مشکل کھڑی کر سکتا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : یونیورسٹی کے اساتذہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پانی کی نکاسی کے لیے انتظامیہ نے اب تک کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اس اقسم کے رویوں سے طلبہ کی حوصلہ افزائی نہیں کی جا سکتی ۔

 

دوسری جانب کراچی میں لگاتار بارشوں کی وجہ سے پانی کا کھڑا ہونا ایک بڑی مشکل بن چکا ہے،عام شاہراہوں پر بھی مسافروں کو کھڑے پانی سے مشکلات  درپیش ہیں ۔

 

مزید پڑھیں : نواز شریف کی وطن واپسی : قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن میں نا اہلی کی مدت 5 سال کرنے کا امکان

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+