بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : بابر اعظم نے  ویرات کولہ کو ریکارڈز کی دوڑ میں ایک مرتبہ پھر پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : بابر اعظم  ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑتے ہو ِئے 2018 کے بعد  ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ بابر اعظم کی جانب سے یہ ریکارڈ نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے میچ میں 74 رنز بنانے کے بعد توڑا گیا ۔

 

قومی ٹیم کے کپتان 2018 سے اب تک 7623 رنز بناچکے  ہیں جبکہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 7472 رنز بنائے ہو ئے تھے ۔

 

یاد رہے کہ انگلینڈ کے سابق کپتان  جو روٹ 7255 رنز کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر براجمان ہیں ۔

 

واضح رہے کہ بابر اعظم نا قابل شکست کارکردگی دکھانے کے ساتھ ساتھ تمام حریفوں کے ریکارڈز بھی توڑ رہے ہیں ،برسوں سے کرکٹ اور بیٹنگ کی دنیا پر راج کرنے والے بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کے بھی بابر اعظم نے کئی ریکارڈز توڑے ہیں ۔

 

مزید پڑھیں : فیفا کی جانب سے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کو معطل کر دیا گیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+