عمران خان کا جلسے کے لیے کراچی کا دورہ ملتوی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کراچی کا دورہ بارشوں  اور خراب موسم کےباعث ملتوی کردیا گیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ بارشوں کی پیشگوئی کے باعث جلسہ کے لیے انتظامات میں پریشانی کا سامنا ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : پی ٹی آئی کراچی نے 19 اگست کو شارع قائدین پر جلسے  کا اعلان کیا تھا، جس سے عمران خان کو خطاب کرنا تھا۔

 

واضح رہے کہ عمران خان کے اعلان کے بعد  مداحوں کی طرف سے تیاریاں زور و شور پر تھی ،پی ٹی آئی رہنمائوں کی طرف سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ یہ کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا،انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں عمران خان کو ملنے کے لیے بہت سے لوگ بے تاب ہیں ۔

 

مزید پڑھیں : سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہی ہونگے ،سپریم کورٹ نے حتمی فیصلہ سنا دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+