دبئی میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کی ٹکٹ خریدنے کے لیے نئی شرط عائد

بریکنگ نیوز ٹوڈے : دبئی میں ہونے والے  ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان  میچ  کی ٹکٹ خریدنے کے لیے  انتظامیہ کی جانب سے نئی شرط عائد کر دی گئی ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کے ساتھ 2دیگر میچز کی ٹکٹ خریدنے کی شرط  انتظامیہ کی جانب سے عائد کر دی گئی ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ  متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں ہونے  والے ایشیاکپ کیلئے پاکستان اور بھارت ٹیمیں 28 اگست کو ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی ۔

 

 یاد رہے  کہ  میچ کے پہلے مرحلے کے ٹکٹس صرف 3 گھنٹوں میں فروخت ہوگئے،جبکہ دوسرے مرحلے کے ٹکٹس کی فروخت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

 

گزشتہ روز پہلے مرحلے کے ٹکٹس محض 3 گھنٹوں میں فروخت ہوگئے تھے جبکہ کچھ شائقینِ کرکٹ نے اپنے ٹکٹس کو اصل قیمت پر خرید کر  زائد قیمت  پر فروخت کرنے کی بھی کوشش کی۔

 

اس صورتحال کے پیش نظر  ٹکٹنگ پلیٹ فارم نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت ممنوع ہے اور اگر کوئی دوسرا فرد یہ ٹکٹ خریدے گا تو اس شخص کی ٹکٹ منسوخ کر دی جا ئے گی ۔

 

مزید پڑھیں : بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+