پاکستان بمقابلہ نیدر لینڈز : قومی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کر لی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان نے  نیدر لینڈز کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میںحریف ٹیم کو 7 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ،پاکستان کو نیدر لینڈز پر دو ایک کی بر تری حاصل ہے ۔ 

 

نیوز ٹوڈے :نیدرلینڈز کی ٹیم کی  جانب سے دیا گیا 187 رنز کا ہدف پاکستان ٹیم نے 34ویں اوور میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ 

 

پاکستان کے نوجوان بیٹر آغا سلمان نے اننگز کی آخری گیند پر چھکا مار کر ٹیم کو فتح دلوائی ،دریں اثناء انہوں نے  نصف سنچری بھی اسکور کی ۔

 

 پاکستان  ٹیم کے بہترین بلے باز محمد رضوان رہے،انہوں نے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ  پاکستان کے کپتان بابر اعظم ایک مرتبہ پھر نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے اور 57 رنز  اسکور کیے ۔ 

 

 واضح رہے کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز 186 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی،  نیدر لینڈ کی جانب سے باس ڈے لیڈے 89 رنز کی اننگز  کے ٹیم کے بہترین بلے باز ثابت ہو ئے ۔

 

پاکستانی بولرز نے ایک مرتبہ پھر کم بیک کرتے ہوئے 166 پر نیدلینڈز کی 9 وکٹیں سمیٹ دیں، لیکن آخری وکٹ پر باس ڈے لیڈے نے 20 رنز جوڑ کر اسکور 186 تک پہنچایا ۔ 

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور محمد نواز نے 3، 3 وکٹیں لیں جبکہ نسیم شاہ کے حصے میں دو وکٹیں آئیں، محمد وسیم اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

مزید پڑھیں : دبئی میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کی ٹکٹ خریدنے کے لیے نئی شرط عائد

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+