امریکی ڈالر کی اڑان،روپیہ زوال پذیر ،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 215 ہو گئی
- 19, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکی ڈالر مسلسل گراوٹ کے بعد ایک بار پھر اڑان بھر رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر کم ہونا شروع ہو چکی ہے ۔
نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ آج صبح کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 215 روپے تک پہنچ چکا ہے ۔
اس سے قبل گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے سستا ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1 روپے مہنگا ہو گیا تھا۔
فاریکس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمتِ خرید 25 پیسے کی کمی سے 215 روپے 25 پیسے سے کم ہو کر 215 روپے ہو گئی تھی تاہم قیمتِ فروخت 215 روپے 50 پیسے پر برقرار رہی تھی۔
نیوز الرٹ ٹوڈے :دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 1 روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمتِ خرید 214 روپے سے بڑھ کر 215 روپے اور قیمتِ فروخت 216 روپے سے بڑھ کر 217 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان کو آج کل سنگین معاشی مسائل کا سامنا ہے ،دریں اثناء پاکستان آئی ایم ایف سے جلد از جلد قرضہ لینے کے لیے کاوشیں کر رہا ہے ،حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ باہمی تعاون کے بعد اچھی خبر آ چکی ہے اور قرضہ بھی جلد ہی پاکستان کو وصول ہو جا ئے گا ۔
مزید پڑھیں : اتحادی حکومت میں اختلافات،نواز شریف کے بعد ایم کیو ایم اور زرداری کا بھی حکومتی فیصلوں پر تشویش کا اظہار
تبصرے