پاکستان کے متعدد شہر ایک مرتبہ پھر کورونا کی لپیٹ میں ،موذی وباء کے باعث کتنی اموات ہوئیں ؟

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا  ہے، ملک بھر میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث مزید 4 کورونا مریضوں کا انتقال ہو چکا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : رپورٹس کے مطابق کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان  52 ویں نمبر پر  ہے ۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 80 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،جبکہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 510 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

 

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 164 کی حالت ڈاکٹرز کی جانب سے  تشویش ناک  بتائی جا رہی ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 548 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 65 ہزار 319 پر پہنچ گئی ۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 18 ہزار 212 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 98 لاکھ 10 ہزار 303 کورونا ٹیسٹ مکمل کیے جا چکے ہیں۔

 

مزید پڑھیں : نئی تحقیق کے مطابق ہنسنے سے مضر صحت کولیسٹرول میں کمی واقع ہوتی ہے

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+