لاہور جوڈیشل مجسٹریٹ نے 12 ن لیگی رہنمائوں کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے،عطا تارڑ اور رانا مشہود بھی فہرست میں شامل

بریکنگ نیوز ٹوڈے : لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے ن لیگ کے 12 رہنماؤں کے  گرفتاری  کے  وارنٹ جاری کر دیے گئے  ہیں۔

 

نیوز ٹوڈے : لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی پولیس کی درخواست منظور کر لی گئی ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ، رانا مشہود، اویس لغاری، سیف الملوک، ملک غلام حبیب، مرزا جاوید، خضر حیات کھگہ، راجہ صغیر، عبدالرؤف، اشرف رسول، بلال فاروق تارڑ اور رانا منان کےگرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کر  دیے ہیں۔

 

دوسری جانب  سینئر ن لیگی رہنما رانا مشہود کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مارا ہے، انہوں نے اس اقدام کو سیاسی انتقام قرار دیا ، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس وقت میرے گھر پر چھاپہ مارا گیا اس وقت میں گھر پر موجود نہیں تھا۔

 

اس سے قبل لاہور پولیس نے مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کو گرفتار کرنے کے لیے مجسٹریٹ کو درخواست دی تھی۔

 

لاہور پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

مزید پڑھیں: کراچی کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ کراچی کے کلاس رومز اور دفاتر میں پانی داخل ہو گیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+