موٹر وے پولیس کا بڑا اقدام،ٹریکر سسٹم کے ذریعے بسوں کی نگرانی شروع

بریکنگ نیوز ٹوڈے : موٹر وے پولیس کے آئی جی خالد محمودنے بیان دیا  ہے کہ حفاظتی اقدامات کے پیشِ نظر جدید ٹریکر سسٹم کا قانون شروع کیا گیا ہے، جس کے ذریعے  پولیس  کی جانب سے بسوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : آئی جی خالد محمود کی ہدایات پر مسافر بردار گاڑیوں کے حوالے سے اقدامات کرتے ہوئے مسافروں اور بس کے عملے کے لیے تربیتی پروگرام بھی شروع کروایا جا چکا ہے ۔

 

آئی جی موٹر وے پولیس کے ترجمان کی جانب سے بیان کیا گیا کہ ناخوش گوار صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے مسافروں اور بس کے عملے کی تربیت کا آغاز کیا گیا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات پر فیلڈ افسران ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنائیں، تاکہ عوام کء قیمتی جان و مال کی حفا ظت کی جا سکے ۔

 

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسافر اور عملے کے ارکان موٹر وے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کر کے عوام اور حکام دونو ں کی بہتری کے اسباب پیدا کر سکتے ہیں ۔

 

مزید پڑھیں : ذرائع کے مطابق پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے بنی گالا پہنچ گئی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+