قطر فٹبال ورلڈ کپ کے لیے پاک فوج سیکیورٹی سنبھالے گی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان کی افواج  نے قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کے لیے  معاہدے کی منظوری دے دی ہے،ورلڈ کپ کے میچز کے لیے پاک فوج تعینات کی جا ئے گی ۔

 

نیوز ٹوڈے : وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیان دیا کہ قطر میں فٹبال ورلڈکپ کے لیے سیکیورٹی معاہدے کی منظوری کابینہ نے جاری کر دی ہے ۔

 

انہوں نے بیان دیا کہ پاکستان قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کے لیے فوجی اہلکار فراہم کرے گا ، اس سلسلے میں دوحا اور اسلام آباد کے درمیان طے معاہدے کی سمری کابینہ نے منظور کرلی ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : وزیر اطلاعات پاکستان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف منگل کو قطر کے دورے پر جارہے ہیں جہاں اس معاملے پر مزید مشاور ت کے ساتھ لائحہ عمل اپنایا جائے گا ۔

 

یاد  رہے کہ قطر میں رواں سال نومبر میں فٹبال ورلڈ کپ ہورہا ہے ، دنیا بھر کی ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کے لیے پر عزم ہیں، کروڑوں مداح بھی اس ورلڈ کپ کے لیے بے چین ہیں ۔

 

مزید پڑھیں : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک سےملاقات

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+