اسلام آباد پولیس نے بول نیوز کے اینکر پرسن جمیل فاروقی کو حراست میں لے لیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے: پاکستان کے نجی نشریاتی ادارے بول نیوز کے سینئر اینکر پرسن  جمیل فاروقی کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

نیوز  ٹوڈے : کراچی ایئر پورٹ سے جمیل فاروقی  اسلام آباد پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا ،گرفتاری کے بعد اسلام آبادپولیس کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ،اسلام آباد پولیس کے مطابق جمیل فاروقی نے اسلام آباد پولیس پر جھوٹا الزام لگایا تھا، اسی سلسلے میں  یوٹیوبر جمیل فاروقی پرتھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : اسلام آباد پولیس کا سوشل میڈیا پر بتانا ہے کہ ملزم نے پولیس پر شہبازشبیر پر جسمانی اور جنسی تشدد کا الزام لگایا تھا جس سکی وجہ سے ان کو  تحویل میں لیا گیا ۔

 

واضح رہے کہ سابق وزیر برائے ہیومن رائٹس، شیریں مزاری کی جانب سے جمیل فاروقی کی گرفتاری کی مذمت کی شدید مذمت کی گئی ،انہوں نے کہا کہ یہ اقدام آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترادف ہے.

 

دوسری جانب شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ کم از کم  ہم قانونی کاغذ پر ہم جمہوریت پسند ہیں، آپ عوام کو اس طرح سے ڈرا نہیں سکتے۔

 

مزید پڑھیں  : ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز ایک مرتبہ پھر متاثر،صارفین کو مشکلات کا سامنا،کئی کاروبار بھی تنزلی کا شکار

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+