امریکی ڈالر کی ایک مرتبہ پھر اونچی اڑان ، اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 223 روپے کا ہو گیا
- 23, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکی ڈالر کچھ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں اپنی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث غیر یقینی صورتِ حال کا شکار رہنے کے بعد ایک بار پھر بے قابو ہو کر اڑان بھرنے لگا ہے۔
نیوز ٹوڈے : پاکستان میں آج کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر1 روپے مہنگا ہونے کے بعد 217 روپے 66 پیسے تک جا پہنچا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپے مہنگا ہونے کے بعد 223 روپے تک پہنچ گیا ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان پایا جا رہا ہے،جس کی بدولت نتائج بھی مثبت ملنے کا امکان کیا جا رہا ہے ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 404 پوائنٹس اضافے کے بعد 43230 پر آ گیا ہے،جو کہ ایک خوش آئند بات ہے ۔
واضح رہے کہ ڈالر کئی دنوں گراوٹ کے بعد ایک مرتبہ پھر اڑان بھر رہا ہے جس سے ملک بھر میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ایک مرتبہ پھر عوام کے سروں پر منڈلا رہا ہے ۔
مزید پڑھیں : امریکی ڈالر کی اڑان،روپیہ زوال پذیر ،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 215 ہو گئی
تبصرے