بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کورونا کا شکار، راہول ڈریوڈ کی ایشیا ء کپ میں شمولیت پر سوالیہ نشان

بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کا  حال ہی میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : بھارتی میڈیا  کی رپورٹس کے مطابق راہول ڈریوڈ کی ایشیاء کپ کے لیے ٹیم کے ہمراہ شرکت مشکوک ہو چکی ہے اور ان کی  شمولیت پر سوالیہ نشان ابھی تک برقرار ہے ،بھارتی اسپورٹس جرنلسٹس اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر راہول ایشیاء کپ کے لیے نہیں جاتے تو   ٹورنامنٹ میں ٹیم کی کوچنگ کون کرے گا ؟

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ راہول ڈریوڈ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا ٹیم کے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانگی سے قبل علم ہوا ہے،جو کہ کرکٹ  کے مداحوں کے لیے ایک افسردہ خبر ہے ۔

 

واضح رہے کہ راہول ڈیورڈ ٹیم کے ہمراہ زمبابوے  کے دورے پر بھی نہیں گئے تھے، زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں ان کی جگہ وی وی ایس لکشمن نے  بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض  سر انجام دیے ۔

 

مزید پڑھیں : شاہین شاہ آفریدی کی انجری کے بعد محمد حسنین ایشیاء کپ کے لیے اسکواڈ کا حصہ بن گئے

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+