سیلاب کی تباہ کاریاں ،326 بچوں سمیت 903 اموات رپورٹ،سندھ اور بلوچستان شدید متاثر

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان بھر میں سیلاب کے باعث لوگوں کو سنگین مشکلات کا سامنا ہے،سیلاب کے باعث لوگوں کے گھر تباہ ہو چکے ہیں ،اسلام آباد، کراچی، سکھر، خیر پور،پنو عاقلاور کوئٹہ میں سیلاب سے صورتحال سنگین ہوگئی، سندھ اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوئے، طوفانی بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی منجمد کردیا ہے ۔

 

 نیوز ٹوڈے : رپورٹس کے مطابق اب تک 326بچوں سمیت 903افراد جاں بحق جبکہ 1200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، سیلاب سے ایک لاکھ 25 ہزار گھر تباہ و برباد  ہوگئے جبکہ 2 لاکھ 88ہزار مکانوں کو معمولی  نقصان پہنچا،3ہزار کلو میٹر سڑکیں تباہ ہوگئیں۔

 

 نیوز الرٹ ٹوڈے : رپورٹ کے مطابق دادو کے 500دیہات بُری طرح متاثر ہوئے، سکھر، حیدرآباد، بدین، ہالا، بھٹ شاہ، سعید آباد، پنوقاعل  اور دادو سیلابی ریلے سے متاثر ہوئے، گلی، محلے، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں، بڑی تعداد میں مویشی ہلاک ہوگئے، پانی میں ڈوبی آبادیوں کے باعث  10 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرچکے ہیں ۔

 

بارشوں کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے سول حکومت کی مدد کیلئے فوج کی خدمات طلب کرلی گئیں ، واضح رہے کہ پاک فوج اس وقت ملک ک سیلاب کی زد میں آنے والے علاقوں میں آپریشن کر کے لوگوں کی مدد کر  رہی ہے ۔

 

مزید پڑھیں : اسلام آباد پولیس نے بول نیوز کے اینکر پرسن جمیل فاروقی کو حراست میں لے لیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+