عمران خان کی دہشتگردی کے کیس میں عدالت میں پیشی،ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : سابق وزیر اعظم پاکستان اور  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میںآج پیش ہو ئے ، جہاں ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی گئی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : نیوز ٹوڈے کے ذرائع کے  مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کمرہ عدالت میں پہنچے تو  ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر، پرویز خٹک، زلفی بخاری اور فواد چودھری بھی موجود تھے۔

 

اس موقع پر وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشت گردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ پہلی ایف آئی آر دیکھیں، مجسٹریٹ علی جاوید مقدمے کا مدعی ہے، عمران خان نے تین  افراد کےخلاف   ایکشن لینے  کا اعلان کیا  مگر ان تینوں افراد میں سے کو ئی مقدمے کا مدعی نہیں بنا بلکہ ایک چوتھے شخص نے آ کر  عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرواد دیا۔

 

عدالت میں سماعت کے دوران بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی اور ڈی آئی جی کو کہا تمہیں نہیں چھوڑنا، کیس کریں گے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے نوٹس لیا ہے پوری دنیا  اس ظلم پر چیخ اٹھی ہے۔ مجسٹریٹ صاحبہ زیبا آپ بھی تیار ہو جائیں آپ کے اوپر بھی ایکشن لیں گے۔ ہم نے ایکشن لیا اور ہم ہائیکورٹ گئے ہیں۔

 

مزید پڑھیں : سیلاب کی تباہ کاریاں ،326 بچوں سمیت 903 اموات رپورٹ،سندھ اور بلوچستان شدید متاثر

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+