مون سون کی شدید بارشیں ، سوات میں اونچے درجے کا سیلاب ،درجنوں مکان تباہ و برباد
- 26, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان بھر میں مون سون کی شدید بارشوں کے سلسلے کے باعث دریائے سوات بپھر گیا، سوات کے علاقے بحرین کے مقام پر سیلابی ریلہ کئی مکان اپنے ساتھ بہہ لے گیا ۔
نیوز ٹوڈے : نیشنل میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب کے نتیجے میں برساتی پانی گھروں اور کالام کی تاریخی مسجد میں داخل ہوگیا۔
دوسری جانب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سوات موٹروے کو دوبارہ بند کردیا گیا جبکہ حکام کی جانب سے مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔
واضح رہے کہ بحرین اور مدین کے درمیان سڑک بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، مدین بحرین روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
سوات میں حکام کی جانب سے رہائشیوں اور سیاحوں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : دریائے سوات میں سیلابی صورتحال کے سبب قریبی مقامات کے کئی ہوٹل خالی کرا لیے گئے ہیں جبکہ ایک ہو ٹل شدید سیلاب کے باعث تباہ ہو کر بہہ گیا ۔
ترجمان این ایچ اے کے مطابق سیلاب نے بحرین پل کے ساتھ اپروچ روڈ، کالام شاہراہ اور سڑکوں کو بھی متاثر کیا ہے۔
مزیر پڑھیں : اسلام آباد جوڈیشل مجسٹریٹ نے جمیل فاروقی کو ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا
تبصرے