سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ 

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق سعودی سرکاری ٹی وی کی جانب سے رپورٹ کیا گیا کہ سعودی عرب پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے کے ذرائع کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حکام کو پاکستانی معیشت کو سپورٹ کرنے کی ہدایت دی تھی۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل قطر بھی  پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر چکا ہے ۔

 

دوسری جانب پاکستان معیشت مسلسل بدحالی کا شکار ہے اور اسے ادائیگیوں کے توازن کے بحران کا سامنا ہے، غیر ملکی ذخائر 7.8 ارب ڈالر تک گر چکے ہیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : قطر کی جانب سے تفصیلات ظاہر کیے بغیرقطر کی امیری دیوان نے بتایا تھا کہ قطر انویسٹمنٹ اتھارٹینے پاکستان میں مختلف تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیاہے۔

 

پاکستانی حکومت کا کہنا ہے کہ دوست ممالک سے امداد کے بعد پاکستانی معیشت مستحک ہو سکے گی اور مہنگائی میں بھی واضح کمی آجائے گی ۔

 

مزید پڑھیں  : پاکستانی حدود میں میزائل گرنے پر بھارتی فوج نے اپنے تین فوجی افسران کو برطرف کر دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+