قطر کی جانب سے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان میں سیلاب کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے قطر کی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک لاکھ ڈالر  کی امداد کا اعلان کر دیا  ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : قطر کے  میڈیا کے مطابق قطر ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے اپنے ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ سے پاکستان کے لیے امدادی رقم مختص کی ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : قطری میڈیا کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے تین کروڑ سے زیادہ افراد  بری طرح متاثر ہو ئے اور بے گھر ہو گئے ۔

 

یاد رہے کہ  قطر نے حال ہی میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر کا دورہ کیا ،جس کے بعد قطر نے   پاکستان کی مالی امداد کا بھی اعلان کیا ہے ، اس کے علاوہ قطر پاکستان کے ساتھ مل کر  کئی ترقیاتی منصوبوں پر بھی  کام کر رہا ہے۔

 

واضح رہے کہ پاکستان کے چاروں صوبے سندھ بلوچستان ، خیبر پختونخوا اور پنجاب اس وقت سیلاب کی زد میں ہیں اور کروڑوں رہائشیوں کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا ہے ، عوام نے حکومت سے بھی اپیل کی ہے کہ حکومت ان کی مدد کے لیے   اپنے وسائل کا استعمال کرے ۔

 

سندھ اور بلوچستان اب تک سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں سے ہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا اعلان کر دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+