عظمیٰ بخاری نے فخر زمان کو صادق اور امین ڈکلیئر کرنے کا مطالبہ کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان مسلم لیگ ن کی  سینئر رہنما عظمیٰ بخاری نے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ  بیٹر فخر زمان کو صادق اور امین ڈکلیئر کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے  : ایشیا کپ 2022 میں گزشتہ روز بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں فخر زمان نے ایمانداری کا مظاہرہ کیا اور کسی کو پتا نہیں چلا کہ گیند ان کے بلے سے ٹکرائی ہے یا نہیں، مگر پھر بھی وہ  اپنی جگہ چھوڑ  کر چل دیے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : مسلم لیگ رہنما ء عظمیٰ بخاری نے ایشیا کپ 2022 کے لیے پاک بھارت میچ پر طنزیہ  تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کے میچ کے بعد ساری قوم کی طرف سے فخر زمان کو ایک اور صادق اور امین ڈکلیئر کر دیا جانا چاہیے ۔

 

عظمیٰ بخاری نے 2 بھارتی فلموں کے پوسٹر کے ساتھ فخر زمان کی تصویر شیئر کی ہے، ایک پوسٹر ’ایماندار‘ فلم کا ہے جبکہ دوسرا ’کیوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتا‘ کا ہے،سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرے بھی کئی دیر تک جاری رہے ۔

 

یادرہے کہ بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، پاکستان کی جانب سے دیا گیا 148 رنز کا ہدف بھارت صرف 2 گیندوں قبل حاصل کرسکا۔

 

مزید پڑھیں : مون سون کی شدید بارشیں ، سوات میں اونچے درجے کا سیلاب ،درجنوں مکان تباہ و برباد

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+