شہباز گل معافی مانگنے کے لیے تیار ،کیا یہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہے ؟
- 29, اگست , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : اسلام آباد کی عدالت میں ملکی اداروں کے نوجوانوں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے بتایا کہ شہباز گِل اپنے بیان پر معافی مانگنے کے لیے تیار ہیں۔
نیوز ٹوڈے : سماعت کے دوران ملزم شہباز گِل کے وکیل نے عدالت کو بیان ریکارڈ کروایا کہ پولیس نے 161 کا بیان نہیں دکھایا، 12 گواہان لکھے ہوئے ہیں، عدالت 161 کا بیان دکھانے کا حکم دے اور پھر مقدمے میں پیش رفت کرے ۔
معزز جج نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ آپ وکلاء کو 161 کا بیان دکھائیں کہ کس نے کیا بیان دیا ہے،دوسری جانب ملزم کے وکلاء نے اعتراض کیا کہ ملزم شہباز گِل کا بیان پولیس نہیں دکھا رہی، باقی سارے بیانات دکھا دیے ہیں۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : کمرۂ عدالت میں بے پناہ رش کے باعث جج نے غیر متعلقہ افراد کو باہر نکالنے کا حکم بھی دیا جس کے بعد علی نواز اعوان، سیف اللّٰہ نیازی، صداقت عباسی اور دیگرپی ٹی آئی ارکان عدالت سے باہر چلے گئے۔
یاد رہے کہ اس موقع پر کمرۂ عدالت میں شہباز گِل کے بیان اور اینکر کے سوال سے متعلق ویڈیو بھی چلائی گئی تا کہ تمام افراد کو اس مقدمے کی یاد دہانی کروائی جا سکلے ۔
واضح رہے کہ اس واقع کے بعد تجزیہ نگاروں کی جانب سے دلچسپ تجزیے سامنے آ رہے ہیں،کچھ افراد کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو اپنی غطی اور ریاست کی طاقت کا اندازہ گیا ہے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سب جان بوجھ کر کروایا جا رہا ہے ۔
مزید پڑھیں : مون سون کی شدید بارشیں ، سوات میں اونچے درجے کا سیلاب ،درجنوں مکان تباہ و برباد
تبصرے