ملک میں قلت دور کرنے کے لیے بھارت سے سبزیاں درآمد کی جا سکتی ہیں ،مفتاح اسماعیل

بریکنگ نیوز ٹوڈے : (اسلام آباد)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں اس وقت سبزیوں کی قلت ہے ،انہوں نے کہا کہ  سبزیوں کی قلت اور مہنگائی دور کرنے کے لیے بھارت سے سبزیاں درآمد کر سکتے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سیلاب سے10ارب ڈالرکا نقصان ہوا،صرف ریلیف کے لیے ایک ارب ڈالر درکار ہیں.

 

 نیوز الرٹ ٹوڈے : انہوں نے کہا کہ سبزیوں کی کمی سے نمٹنے کے لیے سیکرٹری خزانہ اور سیکریٹری کامرس کو تجاویز دینےکا کہا ہے۔

 

 مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اگر بھارت سے سبزیاں درآمد کرنا پڑیں تو کریں گے ،آج میں قیمتیں بڑھاتا ہوں تو شوکت ترین اور اسدعمر تنقید کرتے ہیں، میری اپنی پارٹی کے لوگ بھی مجھ پر تنقید کرتے ہیں، ہم اپوزیشن میں بھی ملک کو دیوالیہ نہیں ہونے دیں گے۔

 

واضح رہے کہ  انہوں نے یہ بیان میڈیا  کو پریس کانفرنس کے دوران دیا ،جہاں انہوں نے پورے ملک کو لوگوں سے سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی اپیل کی اور  متحد ہو کر مشکل وقت  میں اکٹھے رہنے کا حکم دیا ۔

 

مزید پڑ ھیں : قوم کا ایک بار پھر عمران خان پر اعتماد، سیلاب زدگان کی مدد کے لیے کپتان نے 2 گھنٹے میں 500 عرب روپے جمع کر لیے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+