بھارت نے ہانگ کانگ کو شکست دے کر سُپر فور کے لیے کوالیفائی کر لیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ایشیا کپ 2022 میں گروپ اے کے میچ میں بھارت ہانگ کانگ کو باآسانی 40 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے ۔ 

 

نیوز ٹوڈے : بھارت کی جانب سے دیے گئے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ مقررہ 20 اوورز میں 152 رنز ہی بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔ 

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ہانگ کانگ کی جانب سے بابر حیات 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں کنشت شاہ نے 30 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ذیشان علی 26 اور اسکاٹ میک کیشین 16 رنز کے ساتھ کریز پو  کھڑے رہے ۔

 

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ، رویندرا جڈیجا اور اویش خان نے  ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔  

 

دو وکٹیں گنوانے کے بعد ہانگ کانگ کے بولرز بھارت کے کسی بھی کھلاڑی کو آؤٹ نہ کرسکے، جہاں ویرات کوہلی نے 59 اور سوریا کمار یادو نے صرف 26 گیندوں پر 68 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر 192 رنز بناڈالے۔ 

 

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

 

مزید پڑ ھیں : ایشیا کپ 2022: افغانستان کی ٹیم بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سپر فور میں پہنچ گئی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+