عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع
- 01, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : انسداِد دہشت گردی کی عدالت نے خاتون مجسٹریٹ اور پولیس افسران کو دھمکانے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے ،واضح رہے کہ عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع کر دی۔
نیوز ٹوڈے : اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کیس کی سماعت کی،دوسری جانب عدالت نے عمران خان کے خلاف مزید درج دفعات پر بھی ضمانت منظور کی ہے۔
نیوز الرٹ ٹوڈے: انسداِد دہشت گردی کی عدالت نے 1 لاکھ روپےکے ضمانتی مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانت منظور کی ہے۔
کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملزم عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے جج سے استدعا کی کہ میرے مؤکل کو ضمانت دی جائے۔
جج راجہ جواد عباس حسن نے جواب دیا کہ اس کی مثال نہیں، جو عدالت آتا ہے اسے ضمانت ملتی ہے۔
بابر اعوان نے عدالت میں عمران خان کی ضمانت کے لیے تحریری درخواست جمع کرا دی۔
جج نے انہیں ہدایت کی کہ آپ کو ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہونا ہو گا۔
بابر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ میرے مؤکل اسلام آباد میں موجود ہیں، انہیں پولیس کی جانب سے لکھ کر دیا گیا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، پولیس کا کام ہے کہ وہ انہیں سیکیورٹی فراہم کرے۔
جج نے سرکاری پراسیکیوٹر سے کہا کہ دونوں ایگزیکٹیو افسران جنہیں دھمکی دی گئی ان کا بیان بھی پڑھ کر سنائیں، وہ بیان ہے یا نہیں، سرکاری پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ وہ بالکل ہے۔
اس موقع پر بابر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ میرے مؤکل کو کچھ ہوا تو حکمرانوں کے ساتھ ساتھ آئی جی اور ڈی آئی جی آپریشنز بھی عوام کے ردعمل کے ذمہ دار ہونگے۔
مزید پڑ ھیں : فیجی کے وزیراعظم پاکستان میں سیلاب کے ذمہ دارممالک پر برس پڑے ,جانیے خبر کی تفصیل
تبصرے