شہباز حکومت کا عوام کے لیے بڑا ریلیف ، بجلی کے 300 یونٹ پر فیول ایڈجسمنٹ چارجز کی چھوٹ
- 02, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : وزیر اعظم شہبازشریف نے 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنےوالےصارفین کے لیے فیول ایڈجسمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
نیوز ٹوڈے : نیوز ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بڑا مکار اور ملک دشمن آج تک پیدا نہیں ہوا ، اس سے بڑی ملک سے دشمنی کیا ہوسکتی ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کی سازش کی گئی۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : آئی ایم ایف سے معاہدے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی گئیں ،شوکت ترین کی آڈیو نے سب پول کھول دیا ۔آئی ایم ایف کی بورڈ میٹنگ قریب آرہی تھی انہوں نے وزرا کو کالیں کرنا شروع کردیں ۔ شہبازشریف نے کہا میں خدا شکراداکرتا ہوں کہ آج آئی ایم ایف سے معاہدہ پایہ تکمیل کو پہنچا۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہم نے نہیں عمران خان کی حکومت نے کیا تھا ۔ عمران خان کی حکومت میں کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کی جانب سے وزیر اعظم کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ اس سے غریب عوام کو کافی حد تک ریلیف مل سکتا ہے ۔
مزید پڑ ھیں : پاک فضائیہ نے یوم دفاع کے لیے مختصر دستاویزی فلم ریلیز کر دی
تبصرے