ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور دورہ پاکستان کے لیے انگلینڈ نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : دورۂ پاکستان کے لیے انگلینڈ کی 19رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کریں گے جبکہ  معین علی نائب کپتان  مقررہو ئے ۔

 

نیوز ٹوڈے : انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےکپتان جوز بٹلر پنڈلی کی تکلیف سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور وہ ٹیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلش ٹیم میں ہیری بروک،جارڈن کوکس،سیم کیورین،بین ڈکٹ،لیام ڈاوسن،رچرڈ گلیسن، ٹام ہیلم، ول جیکس، ڈیوڈ ملان، عادل رشید، فل سالٹ، اولی اسٹون، ریس ٹاپلے، ڈیوڈ ویلے،کرس ووکس، لیوک ووڈ، مارک ووڈ شامل ہیں۔

 

واضح رہے کہ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھی اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، انگلش اسکواڈ میں بین اسٹوکس اور جونی بئیر سٹو بھی شامل ہیں جبکہ جوز بٹلر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

 

پی سی بی کا انگلینڈ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں چار ٹی ٹوئنٹی میچ 20 سے 25 ستمبر کراچی میں کھیلے جائیں گے، جبکہ سیریز کا دوسرا مرحلہ لاہور میں 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ہوگا جس میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز ہونگے۔

 

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : ایشیا کپ 2022ء: سری لنکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلادیش کو شکست دے کر سُپر فور میں جگہ بنا لی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+