ایشیاء کپ 2022: بدلہ پورا ہوا ،پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی،محمد نواز مین آف دی میچ قرار

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ایشیا کپ 2022 میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایونٹ کے ابتدائی مرحلے کی ہار کا بدلہ لے لیا ہے ۔ 

 

نیوز ٹوڈے : بھارتی ٹیم کی جانب سے دیا گیا 182 رنز کا ہدف قومی  ٹیم کے بیٹرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی پانچویں گیند پر پورا کرلیا۔ 

 

ابتداء میں ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے باز بہتر  فارم میں نظر نہیں آئےاور  قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم صرف 14 رنز بنا کر کیچ  آئوٹ ہو گئے ۔ 

 

واضح رہے کہ دوسری وکٹ پر محمد رضوان نے فخر زمان کے ساتھ 41 رنز کی شراکت بنائی، تاہم 63 کے اسکور پر فخر  بھی بڑا اسٹروک کھیلنے کے چکر میں آئوٹ ہو گئے ۔ 

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : قومی  کپتان بابر اعظم کی جانب سے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کرتے ہوئے محمد نواز کو اوپر بھیجا گیا جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کی بہترین باری کھیلتے ہوئے 20 گیندوں پر 42 رنز بناڈالے ۔

 

یاد رہے کہ نواز اور رضوان کے درمیان 41 گیندوں پر 71 رنز کی شراکت نے میچ کو دلچسپ  موڑ  پر پہنچا دیا ۔  

 

دوسری جانب محمد نواز کے آئوٹ ہونے کے بعد آصف علی نے 8 گیندوں پر 16 رنز بنا کر جیت کی امیدیں روشن کیں، ان کا ساتھ 14 رنز بنانے والے نا قابل  شکست  خوشدل شاہ نے دیا۔ 

 

آخری اوور میں جب 4 گیندوں پر دو رنز درکار تھے تب آصف علی کے آؤٹ ہونے کے بعد میچ پھرسنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا ، تاہم افتخار احمد نے آخری گیند پر دو رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلوا دی ۔

 

مزید پڑ ھیں : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور دورہ پاکستان کے لیے انگلینڈ نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+