انتہا پسند بھارتیوں نے میچ ہارنے پر 'ارشدیپ سنگھ 'کو خالصتانی قرار دے دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے :  ایشیاء کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں کل پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد  بھارت کو شکست دے کر وفتح اپنے نام کر لی ۔

 

نیوز ٹوڈے : میچ کے آخری مرحلے میں پاکستانی بلے باز آصف علی  بیٹنگ کر رہے تھے،جب انہوں نے ایک اسٹروک لگانے کی کوشش کی   اور بھارتی  گیند باز ارشدیپ سنگھ  نے ان کا آسان کیچ چھوڑ دیا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : اس کیچ چھوڑنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شر ما  کی جانب سے فیلڈ میں شدید  رد عمل دیکھنے میں آ یا،جس کے بعد  سوشل میڈیا پر کچھ انتہا پسند ہندئوں نے  ارشدیپ کو   ٹرول کرنا شروع کیا اور ان کو سکھ ہونے کی بنیاد پر خالصتانی قرار دے دیا ۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ان کو دیگر قسم کی دھمکیاں بھی دی گئیں اور ان کو ولن کے نام سے پکارا گیا ،کچھ صارفین نے ان کی حمایت بھی کی اور کہا کہ صرف سکھ ہونے کی بدولت کسی پر غداری کا الزام نہیں لگا سکتے ۔

 

یاد رہے کہ اس صورتحال کے  بعد پاکستانی اور بھارتی سینئر  کھلاڑی  مثلاً وسیم اکر م اور ہر بھجن سنگھ کی جانب سے ارشدیپ کی حمایت کی گئی اور ان کے مخالفین کو کھری کھری سنائی ،انہوں نے  کہا کہ صرف ایک کیچ ڈراپ ہونے پر اس طرح کی باتیں کرنا کھلاڑی کو  ڈپریشن میں مبتلا کر سکتا ہے ۔

 

پاکستانیوں کی جانب سے ارشدیپ سنگھ  کی سوشل میڈیا پر کافی حمایت کی جا رہی ہے ان کا کہنا ہے کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے مگر کسی کی ظاہری شخصیت  کو استعمال کر کے اس پر الزام تراشی کرنا بالکل غلط ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : گوگل نے پاکستان کو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ایک سو دس ملین روپے دینے کا اعلان کر دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+